تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / والی بال : نیشنل والی بال چیمپئن شپ کیلئے قبائلی اضلاع ٹیم کا اعلان کر دیا گیا. چیمپئن شپ دس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی

والی بال : نیشنل والی بال چیمپئن شپ کیلئے قبائلی اضلاع ٹیم کا اعلان کر دیا گیا. چیمپئن شپ دس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی

پشاور – 17 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل والی بال چیمپئن شپ کیلئے قبائلی اضلاع ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں قبائلی اضلاع والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں قبائلی اضلاع کے مختلف ڈسٹرکٹس سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار، سجاد احمد، واصف اﷲنیشنل کوچ، بشیر احمد اور قبائلی اضلاع کے سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن خورشید اقبال کے زیر نگرانی لئے گئے جس میں نیشنل چیمپئن شپ کیلئے بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جن میں خالد احمد، سجاد ، عمیر خان ، ابوزر ، روخان ، شاہ احمد، طاہر خان ، ضمیر خان ، شاہد خان ، محمد عاطف ،محمد خان اور ضیاء خان شامل ہیں ، چیمپئن شپ دس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی ۔