تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / یوم پاکستان این بی پی کپ باسکٹ بال ، اومیگا نے ون یونٹ کلب کو 46-40،نیبر ہڈ نے ممباسہ اسکوارڈ کلب کو 67-57سے شکست دیدی

یوم پاکستان این بی پی کپ باسکٹ بال ، اومیگا نے ون یونٹ کلب کو 46-40،نیبر ہڈ نے ممباسہ اسکوارڈ کلب کو 67-57سے شکست دیدی

کراچی ۔ 17مارچ 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "یوم پاکستان این بی پی کپ باسکٹ بال چمپئن شپ "میں تیسرے روز 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ،پہلا میچ اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 40کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے شکات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 14،انس اظہر10اور عباس قائم خانی نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے طلال احمد 15،تاشفین 14اور نہال ملئی 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ،دوسرے میچ میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ممباسہ اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کو 57کے مقابلے میں 67باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب عبداللہ شاہ 25،چین وے20اور علی احمد نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے طلحہٰ احمد 21،آصف اقبال 15اور سعد خان نے 14پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض قومی باسکٹ بال ریفریز نذاکت خان ،ممتاز احمد ،زاہد ملک ،جاوید خان ،عامر غیاث ،عامر شریف جبکہ ٹیکنیکل آفشلز زعیمہ خاتون ،طارق حسین اور یش کمار تھے ۔