تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / سُپر سٹار شاہد آفریدی نے پی ایس ایل انتظامیہ سے کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے کے شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کا مطالبہ کر دیا

سُپر سٹار شاہد آفریدی نے پی ایس ایل انتظامیہ سے کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے کے شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کا مطالبہ کر دیا

کراچی – 17 مارچ 2017 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سُپر سٹار شاہد آفریدی نے کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 49 افراد کی شہادت پر ان شہدا کی یاد میں پی ایس ایل انتظامیہ سے کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ اور ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ” کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے میں معصوم جانیں گئی ہیں جن میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں اس لیے میری پی ایس ایل انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور یہ بہت ہی اچھا ہوگا کہ اگر اختتامی تقریب میں ہونے والے کنسرٹ کو صرف ملی نغموں تک محدود کر دیا جائے ۔“