تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / کراچی کی کرکٹ کوتنخواہ دار کوچز کے سپرد کردینا المیہ ہے‘ مظہر اعوان انڈر19کے ٹرائیلز کا زون کے ذمہ داروں کو علم نہیں مگر کوچزپوری طرح باخبر ہیں

کراچی کی کرکٹ کوتنخواہ دار کوچز کے سپرد کردینا المیہ ہے‘ مظہر اعوان انڈر19کے ٹرائیلز کا زون کے ذمہ داروں کو علم نہیں مگر کوچزپوری طرح باخبر ہیں

کراچی ۔ 17 مارچ 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سیکریٹری ، کے سی سی اے زون سیون مظہر اعوان نے پی سی بی سے درخواست ہے کہ اگر کراچی کی کرکٹ کو تنخواہ دار کوچز کے سپرد کرنا ہے تو مقامی ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا جائے کیونکہ تمام کوچز کھلاڑیوں سے رابطہ میں رہتے ہیں اور زون عہدیداران کا کام کھلاڑیوں کو بنانا اور کرکٹ کو آرگنائز کرنا ہے ۔ گراؤنڈ سے لے کر اسکور شیٹ، ایمپائرز کی پوسٹنگ کرنابعدازاں اچھی کرکٹ کھلانے کیلئے کوچز کے حوالے کردیناتاکہ وہ کھلاڑی اپنی کارکردگی سے کوچز کو پروموٹ کرائیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کی کرکٹ تباہی کی جانب گامزن ہے۔ کھلاڑی نہ کلب کرکٹ کھیلتا ہے اور نہ ہی پرفارم کرتا ہے مگر کراچی کی ٹیم کا حصہ ضرور بنتا ہے۔ یہ فراڈ اور دھوکہ کب تک چلتا رہے گا۔ اعلیٰ عہدیدران کو صرف اپنی سیٹ کی فکر ہے باقی یہ حضرات تمام معاملات سے بے خبر ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ کسی ایسوسی ایشن کا وجود نہیں ہے ۔ ہر زون خودمختار بنا ہوا ہے ۔ کرکٹ مافیا آزادی سے من مانی کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ ہر زون دوسرے زون کے کلبوں کوغیر قانونی طور پر اپنے زون کا حصہ بنارہا ہے اور رہی سہی کسر کوچز پوری کررہے ہیں۔ انڈر19کے ٹرائیلز کا زون کے ذمہ داروں کو معلوم نہیں مگر کوچز تمام معاملات سے باخبر ہیں۔پی سی بی نے ان معاملات کا سختی سے نوٹس نہ لیا تو کراچی کی کرکٹ کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔