تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان سائیکل ریس 23 مارچ کو رنگ روڈ نادرن بائے پاس پشاور پر منعقد ہوگی ، نثار احمد

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان سائیکل ریس 23 مارچ کو رنگ روڈ نادرن بائے پاس پشاور پر منعقد ہوگی ، نثار احمد

پشاور- 20 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان سائیکل ریس 23 مارچ کو رنگ روڈ نادرن بائے پاس پشاور پر منعقد ہوگی جس میں چھ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد کررہی ہے جو کہ صبح نو بجے رنگ روڈ نادر ن بائے پاس سے شروع ہوگی اور موٹروے چوک پر اختتام پذیر ہوگی ، ریس دو کیٹگریز میں منقد ہورہی ہے جس میں ٹیم ٹائم ٹرائل ، انفرادی ٹائم ٹرائل اور سکریچ ریس شامل ہیں چیمپئن شپ میں اسلام آباد، پی او ایف واہ ،کریٹیکل ماس سائیکلنگ کلب ، مردان ڈویژن ، فاٹا ، سوات اور پشاور ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتا ح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے میاں عبدالقادر ہونگے ۔