تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / خیبر پختونخوا سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان روڈ سائیکل ریس کا انعقاد ۔ سید اظہر علی شاہ نے افتتاح کیا۔ فیض محمد صدر سرحد چیمبر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

خیبر پختونخوا سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان روڈ سائیکل ریس کا انعقاد ۔ سید اظہر علی شاہ نے افتتاح کیا۔ فیض محمد صدر سرحد چیمبر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور ۔ 24 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ۔ خیبر پختونخواہ سائیکلینگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر نادرن بائی پاس پشاور پر یوم پاکستان روڈ سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پی او ایف۔ فاٹا ۔سوات۔مردان کے علاوہ پشاور کے چار سائیکلنگ کلبز کے کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ انفرادی ٹائم ٹرائل۔ ٹیم ٹائم ٹرائل۔ اور سکریچ ریس پر مشتمل ایونٹ کا افتتاح سید اظہر علی شاہ سیکر ٹری جنرل پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے کیا۔

جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیض محمد صدر سر حد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فیض محمد کا کہنا تھا کہ مجھے آج کا یہ ایونٹ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے اور میرے علم میں آیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دیگر کھیلوں کی طرح سائیکلینگ میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے صاحب حثیت لوگوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں سے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پرصوبائی سائیکلینگ ایسوسی ایشن اور پی سی ایف کو مبارکباد دی اور کہا کہ کے پی کے چیمبر سائیکلینگ کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ اس موقع پر پی سی ایف کے سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ نے فیض محمد کو پی سی ایف کی کار کردگی سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی ایف کی ان گنی چُنی فیڈریشنز میں سے ہے جو سال میں دو سے تین نیشنل ایونٹس کرواتی ہے ۔

اسکے علاوہ ہر سال دو کھلاڑیوں اور کوچز کو کوریا بھجواتی اور ریگولر بنیادوں پر سالانہ چار سے چھ انٹر نیشنل ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بھجواتی ہے۔ اور یہ سب کچھ وہ اپنے وسائل اور اسپانسرز کی مدد سے کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی کے سائیکلینگ ایسوسی ایشن کے روح رواں نثار احمد نے مہمانان گرامی کی ایونٹ میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ سائیکلنگ اور سائیکلسٹوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔