تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی ، اسلام آباد کلب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ میجرٹرافی اپنے نام کر لی

یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی ، اسلام آباد کلب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ میجرٹرافی اپنے نام کر لی

پشاور-25 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی ، اسلام آباد کلب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ میجرٹرافی اپنے نام کر لی ، مہمان خصوصی صدر سرحد چیمبر آف کامرس خیبرپختونخوا فیض محمد نے انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ ، صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد ، سوات سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیر افضل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان قومی دن کے مناسبت سے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں پچاس سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، چیمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں ایس ایس جی سی کے محسن خان نے 18:4 ٹائم کے ساتھ پہلی ، فرمان محمد نے دوسری ، سوات کے علی احمد نے تیسرپوزیشن حاصل کی ،14 کلومیٹر روڈ ریس میں ایس ایس جی سی کے فرمان نے 20:22 سکینڈ کے ساتھ پہلی ، محسن خان نے دوسری اور اسلام آباد کے حبیب اﷲ نے تیسری پوزیشن ھاصل کی اسی طرح ٹیم ٹائم ٹرائل میں اسلام آباد نے 19:22 ٹائم کے ساتھ پہلی ، پشاور وائٹ نے دوسری ، پشاور گرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ اوور آل ٹرافی اسلام آباد نے 70 پوئنٹس کے ساتھ پہلی ، ایس ایس جی سی 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کیا تھا ۔جبکہ اختتام تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی صدر سرحد چیمپئن آف کامرس فیض محمد نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں انٹر نیشنل سائیکلسٹ مراد علی ، اختر ، ذیشان ، اویس خان شامل تھے اس موقع پر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد تمام منتظمین ، پولیس اور ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے پرامن سائیکل ریس کا انعقاد ممکن ہوا