تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / جشن بہاراں مارشل آرٹ سپورٹس گالا میں خواتین انٹرکلب ووشو چیمپئن شپ یونیورسٹی کلب مردان نے 55 پوائنس کے ساتھ جیت لی

جشن بہاراں مارشل آرٹ سپورٹس گالا میں خواتین انٹرکلب ووشو چیمپئن شپ یونیورسٹی کلب مردان نے 55 پوائنس کے ساتھ جیت لی

پشاور- 25 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) جشن بہاراں مارشل آرٹ سپورٹس گالا میں خواتین انٹرکلب ووشو چیمپئن شپ یونیورسٹی کلب مردان نے 55 پوائنس کے ساتھ جیت لی ، نیپان کلب نے 45 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، صدر خیبرپختونخوا ووشو ایسوسی ایشن وحید خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر مردان کاشف فرحان ، رحمت گل آفریدی ، سیکرٹری صوبائی ووشو ایسوسی ایشن نجم الدین سمیت اہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان کے تعاون سے جشن بہاراں مارشل آرٹ سپورٹس گالا میں گزشتہ روز خواتین کے انٹر کلب ووشو مقابلے مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں 48کلو گرام میں سجیلہ نے پہلی ، زینب نے دوسری جبکہ کومل نے تیسری پوزیشن حاصل کی 52کلو گرام کٹیگری میں ثناء نے گولڈ ، میمونہ نے سلور جبکہ سائرہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،70کلو گرام کٹیگری میں عینہ نے سونے، بصیرت نے چاندی جبکہ حسنہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،70کلوگرام پلس میں دانش سعید نے سونے جبکہ مریم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا،56کلو گرام کٹیگری میں سارہ نے پہلی ، رینا نے دوسری جبکہ حرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،60کلو گرام کٹیگری نے لوئزہ نے پہلی اور مدیحہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں مارشل آرٹ سپورٹس گالا میں چھ مختلف مارشل آرٹ مقابلے جن میں تائیکوانڈو ، کراٹے ، خواتین ووشو ، کیوکشن ، فل کنٹکٹ کراٹے اور باکسنگ شامل ہیں ، جس میں کراٹے ، تائیکوانڈو اور ووشو کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے سپورٹس گالا میں مردان ، صوابی اور ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ فیسٹول کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ ناظم اختشام خان نے کیا فیسٹول 15 دن تک جاری رہیگا۔