تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / مسٹر و جونیئر اور سعید کلاسک کے مقابلے ابوبکر ،احسان اور بلال نے جیت لئے ، نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئے، انٹر نیشنل کرکٹر عمر گل کی خصوصی شرکت

مسٹر و جونیئر اور سعید کلاسک کے مقابلے ابوبکر ،احسان اور بلال نے جیت لئے ، نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئے، انٹر نیشنل کرکٹر عمر گل کی خصوصی شرکت

پشاور ۔ 25مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) مسٹر و جونئیر اور سعید کلاسک کے مقابلے بالترتیب ملک احسان،ابوبکر اور بلال اختر نے جیت لئے ایشین جیم کے سالانہ مقابلے زیر صدارت چیف کوچ سابق مسٹر سرحدوپشاور (1993)سعیدالرحمٰن یوسفزئی نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئے سالانہ مقابلے کی تقریب کے مہمان خصوصی اتفاق کڈنی اینڈ ویلفئیر ہسپتال کے چیئر مین عبدالحمید گورواڑہ( جنہیں خیبر پختونخوا کے عبدالستار ایدھی کالقب بھی مل چکا ہے ) تھے جبکہ انٹر نیشنل کرکٹر عمر گل ،اتفاق کڈنی اینڈ ویلفئیر ہسپتال کے صدر خواجہ آفتاب اقبال ، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داودزئی، اے این پی ڈسٹرکٹ پشاور یوتھ کے صدر ولید احسان محمد زئی، پرائم بناسپتی اینڈ آئل کے ریجنل سیلز مینیجر عبدالمتین ، مینیجنگ ڈائریکٹر عمر فارمیسی رفیق، جیم کے سرپرست اعلٰی حاجی اورنگزیب خان، نائب سرپرست اعلٰی شاہد خان آفریدی اورجیم کے صدر حیدر خان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری سعید جان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ مہمان خصوصی نے ودیگر نے فیتہ کاٹ کر مقابلے شروع کئے اس موقع پر ججز کے فرائض پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق پرویز، سابق مسٹر پاکستان محمد شیراز عرف راجہ اور جنرل سیکرٹری پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن حیدر علی نے سر انجام دئیے تقریب کے دوران پو را ہال تماشایوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا انٹر نیشنل کرکٹر عمر گل کی آمد پر تماشائیوں اور مہمانان نے کھڑے ہو کر انکا استقبا ل کیا اور پورا ہال قومی ہیروکے اعزاز میں تالیوں سے گونج اٹھا تماشائیوں نے قومی کرکٹر کیساتھ سیلفیاں بنوائیں مقابلوں میں سابق مسٹر پاکستان 2015احمد خان نے اپنی مہار ت سے بھر پور پوزنگ کی اور شائقین سے خوب داد وصول کی سالانہ مقابلوں میں جونئیر کی 60کلو گرام کی کلاس دانیال اعجاز اور 65کلو گرام کی کلاس ابوبکرخان نے جیتی ،مسٹر کی 60کلو گرام کی پہلی کلاس اسماعیل خان جبکہ 70 کے جی کی کلاس ملک احسان نے جیتی سعید کلاسک کی 70کے جی کی کلاس اسامہ جبکہ 80کے جی سے زائد کی کلاس بلال اختر نے جیتی فائنل مقابلے جو کہ تمام کلاسوں کے ونرز کے مابین ہو ئے اس میں جونئیر کا ٹائٹل ابوبکر خان،مسٹر کا ملک احسان اور سعید کلاسک کا ٹائٹل بلال اختر نے جیتا مقابلوں کے آخر میں مہمان خصوصی عبدالحمید گورواڑہ اور خواجہ آفتاب اقبال نے مقابلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے اور ونرز تن سازوں کو ٹرافیاں اسناد ، میڈلز ،وننگ بیلٹ ، ٹائٹل اور پرائم بناسپتی اینڈ آئل کی جانب سے سپورٹس سائیکلیں تحفے میں دیں ایشن جیم کے سرپرست اعلٰی حاجی اورنگزیب خان نے مہما نان خصوصی کو جیم کی جانب سے خصوصی شیلڈز دیں اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔