تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / آل کراچی پاکستان ڈے گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ اتوار 31 مارچ کوٹرانس لیاری باکسنگ اسٹیڈیم پرانا گولی مار میں ہوگی

آل کراچی پاکستان ڈے گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ اتوار 31 مارچ کوٹرانس لیاری باکسنگ اسٹیڈیم پرانا گولی مار میں ہوگی

کراچی -26 مارچ 2019 ( اسپورٹس ورلڈ نیوز) آل کراچی پاکستان ڈے گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ اتوار 31 مارچ کوٹرانس لیاری باکسنگ اسٹیڈیم پرانا گولی مار میں ہوگی، چیمپئن شپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سیکریٹری سندھ اسپورٹس کی سرپرستی میں اس ایونٹ کی میزبانی کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کر رہی ہے ،مقابلہ بوائز ،جونیئرز اور گرلز کیٹگری میں ہونگے،،پاکستان باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ عبدلمجید کی نگرانی میں ہونے والے مقابلوں میں کراچی کے پانچ ڈسٹرکٹ کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں،،