تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام صوبے کی سطح پر باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، یاسین خان نے ہدایت کلاسک باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیا

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام صوبے کی سطح پر باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، یاسین خان نے ہدایت کلاسک باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیا

پشاور- 28 مارچ 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام صوبے کی سطح پر باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔چمپئن شہپ میں باڈی بلڈنگ کے مایہ ناز کھلاڑی کشور علی اور مسٹر پاکستان یاسین خان نے جیت لئے ۔اس موقع پر سیپکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمدمہما ن خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں 8مختلف ویٹ کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے تن سازوں میں ٹرافیاں اور موٹرسائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔ا س موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے آئی ٹی کامران بنگش اور ایم این اے حاجی شوکت علی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اور ایونٹ کے ارگنائزر حاجی ہدایت اللہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے ایڈمنسٹریٹرارشاد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ضلع ناظم حاجی محمد عاصم خان کی خصوصی ہدایت پر نشترہال میں منعقدہ دوروزہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پشاور ،چارسدہ،صوابی،مردان سمیت مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے زیر نگرانی منعقدہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں 10مختلف ویٹ کٹیگریز میں مقابلے منعقد کرائے گئے جس میں جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے مایہ نازتن سازکشور علی اور مسٹر پاکستان یاسین خان سمیت 8دیگر تن سازوں نے اپنے اپنے ویٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے ۔آخر میں مہمانان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد خان ،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفار میشن ٹیکنالوجی کامران بنگش اور رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی مہمند نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد خان نے ضلعی حکومت اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید خان بلوچ کی کاوشوں کوسراہا۔