تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / آل پاکستان ویمن والی بال چیمپئن شپ ہری پورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ، پہلے روز پنجاب. آرمی اور آزاد کشمیر نے اپنے میچز جیت لیئے

آل پاکستان ویمن والی بال چیمپئن شپ ہری پورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ، پہلے روز پنجاب. آرمی اور آزاد کشمیر نے اپنے میچز جیت لیئے

پشاور – 30 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) آل پاکستان ویمن والی بال چیمپئن شپ ہری پورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، افتتاحی میچز میں پنجاب نے خیبرپختونخوا ، آرمی نے سندھ کو جبکہ آزاد جموں کشمیر نے سندھ کو شکست دیدی ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی والی بال ایسوسی ایشن اور پاکستان والی بال فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے ہری پور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان ویمن والی بال چیمپئن شپ پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں سندھ ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، آزاد کشمیر ، فاٹا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان ، بلوچستان ، آرمی ، واپڈی سمیت مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ افتتاحی روز منعقدہ میچز میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 25-18 اور25-20 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ کو 25-7 اور25-9 سے ہرایا جبکہ تیسری میچ میں آزاد جموں کشمیر نے سندھ کو 25-17-25-11 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔