تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / پاکستان آرمی کے مومن خان نے مسٹر پاکستان اور پاکستان واپڈا کے بلال اختر نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لئے

پاکستان آرمی کے مومن خان نے مسٹر پاکستان اور پاکستان واپڈا کے بلال اختر نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لئے

پشاور-30 مارچ 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان آرمی کے مومن خان نے مسٹر پاکستان اور پاکستان واپڈا کے بلال اختر نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لئے گزشتہ روز 67 ویں مسٹر پاکستان کے مقابیل پشاور کے نشتر ہال میں منعقد ہوئے اس موقع پر سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت ‘ڈپٹی ڈائریکٹر آرمی سپورٹس کنٹرول بورڈ کرنل نبیل احمد رانا‘سینئر نائب صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل بن قیوم‘نائب صدر طارق ظفر ‘سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز‘سابق مسٹر پاکستان ارشد محمود مغل‘محمد شہباز‘پاکستان اور ایشین گولڈ میڈلسٹ خالد علی ‘سابق مسٹر پاکستان محمد حنیف ‘سابق نیشنل چیمپئن سید سعید جمیل‘عبدالعلی بلوچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘یہ مسلسل دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا نے مسٹر پاکستان کے مقابلوں کا انعقاد کیا 66 ویں مسٹر پاکستان کے مقابلے سوات میں منعقد ہوئے تھے جس میں 180 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور اب پشاور میں یہ مقابلے منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘ٹائٹل ہولڈرز مومن خان اور بلال اختر کا تعلق پاشور سے ہے ‘بلال اختر نے نیشنل جونیئر چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ سابق مسٹر پاکستان یاسین خان نے نیشنل سینئر چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘پاکستان واپڈا کے شوکت شہزاد کو پاکستان ماسٹر ٹائٹل سے نوازا گیا ‘ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے 111 پوائنٹس اور پانچ گولڈ میڈلز ‘پانچ سلور میڈلز اور دو برانز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘پاکستان آرمی 68 پوائنٹس‘چار گولڈ میڈلز‘ایک سلور میڈل اور تین برانز میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی‘پاکستان ریلویز نے 46 پوائنٹس‘ایک سلور اور چار برانز میڈلز کیساتھ تیسری ‘ سندھ نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل کیساتھ چوتھی‘پنجاب نے دو برانز میڈلز کیساتھ بارہ پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی ‘خیبر پختونخوا نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز کیساتھ چھٹی اور بلوچستان نے ایک برانز میڈلز کیساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی