تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / 72ویں پنجاب گیمز ہاکی ایونٹ ، سیمی فائنلز میں فیصل آباد نے ساہیوال کو اور بہاولپور نے سر گودھا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل شام سات بجے کھیلا جائے گا

72ویں پنجاب گیمز ہاکی ایونٹ ، سیمی فائنلز میں فیصل آباد نے ساہیوال کو اور بہاولپور نے سر گودھا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل شام سات بجے کھیلا جائے گا

لاہور- 5 اپریل2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری 72ویں پنجاب گیمز کے ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں فیصل آباد نے ساہیوال کو اور بہاولپور نے سر گودھا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ایونٹ کا فائنل آج شام سات بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گاکھیلا جائے گا جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ تفصیلاات کے مطابق آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد کی ٹیم نے ساہیوال کی ٹیم کو 7-1سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بہاولپور کی ٹیم نے سرگودھا کی ٹیم کو 7-4سے شکست دے دی۔