تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / 72ویں پنجاب گیمز ، کبڈی چیمپئن، فائنل میں فیصل آباد نے سرگودھا ڈویژن کو شکست دیدی بیڈ منٹن (منزڈبل)کا فائنل راولپنڈی نے جیت لیا

72ویں پنجاب گیمز ، کبڈی چیمپئن، فائنل میں فیصل آباد نے سرگودھا ڈویژن کو شکست دیدی بیڈ منٹن (منزڈبل)کا فائنل راولپنڈی نے جیت لیا

لاہور۔5اپریل2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے مقابلے تیسرے روز بھی جاری رہے، کھلاڑیوں نے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھیلوں کے مقابلے دیکھے۔اس موقع پر راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجا ب نے پنجاب گیمز کی روایت کو دوبارہ زندہ کرکے عظیم کام کیا ہے، جس پر وزیر کھیل، سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کمشنر لاہورڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے ویٹ لفٹنگ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ، 72پنجاب گیمز 2019کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب کا قابل تحسین اقدام ہے۔

جمعہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے ہوئے،پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی کا فائنل فیصل آباد ڈویژن نے جیت لیا، فیصل آباد ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 41-18سے ہرادیا،بیڈ منٹن (منزڈبل)کا فائنل راولپنڈی نے جیت لیا، فائنل میں راولپنڈی کے یوعاکف اور مطیب سہیل نے لاہور کے گوہر اعظم اور احمر جلال کو شکست دیدی، تیسری پوزیشن ساہیوال نے حاصل کی،
ویٹ لفٹنگ 73کلوگرام کیٹیگری میں گوجرانوالہ کے اذان علی نے پہلی، لاہور کے حمزہ اشفاق نے دوسری اور فیصل آباد کے اصغر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 89کلوگرام کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کے عبدالرحمٰن ، گوجرانوالہ کے ثاقب سعید اور فیصل آباد کے غلام رسول نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی،

بیڈمنٹن گرلز ڈبل کے مقابلے میں لاہور ڈویژن نے پہلی، راولپنڈی نے دوسری اور ساہیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی،سنگل ماڈرن پینٹاتھلون کے راؤنڈ ون کے مقابلوں میں لاہور کے شکیل احمد نے پہلی، فیصل آباد کے شہزاد علی نے دوسری ،ساہیوال کے محمد بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،راؤنڈ ٹو میں فیصل آباد کے عمیر سلیم نے پہلی، لاہور کے بلال اصغر نے دوسری، ساہیوال کے زید عمران نے تیسری پوزیشن لی،

راؤنڈ تھری میں بہاولپور کے شہباز، راولپنڈی کے محمد عثمان ، فیصل آباد کے محمد مدثر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، راؤنڈ فور میں لاہور کے محسن سردار نے پہلی، گوجرانوالہ کے مزمل حسین نے دوسری اور بہاولپور کے محمد طلحہ نے تیسری پوزیشن لی۔ٹیبل ٹینس سنگل کے فائنل میں لاہور کی پرنیا نے لاہور ہی کی کلثوم کو ہرادیا جبکہ ڈبلز میں لاہورکی پرنیا اور کلثوم نے راولپنڈی کی نتاشہ اور ہما کو شکست دیکر ٹائیٹل جیت لیا۔

لاہور کی فائقہ ریاض100میٹرریس میں تیزترین اتھلیٹ قرار پائیں،فیصل آباد کی عیشا دوسرے اور تراب زہرہ تیسرے نمبر پر رہیں،،فٹ بال کے میچ میں ساہیوال نے فیصل آباد کو پنلٹی ککس پر 6-3سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ، ایک گول سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں ساہیوال نے فیصل آبادکو 6-3سے ہرادیا، دوسرے میچ میں سرگودھا نے گوجرانوالہ کو 1-0سے ہرا دیا، واحد گول فرحان نے 37ویں منٹ میں کیا،