تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / سٹی اسکول گریٹ افواج سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد سینئر گروپ میں عالیان عاطف اور جونیئر گروپ میں محسن حسن نے میدان مار لیا

سٹی اسکول گریٹ افواج سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد سینئر گروپ میں عالیان عاطف اور جونیئر گروپ میں محسن حسن نے میدان مار لیا

کراچی ۔ 7 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سٹی اسکول کے زیر اہتمام گریٹ افواج سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد سینئر گروپ میں عالیان عاطف اور جونیئر گروپ میں حسن پاکستان محسن کامیاب رہے ،100سائیکلسٹوں کی شرکت رینجرز اور پولیس کی خصوصی سیکورٹی میں اللہ والی چورنگی تا مزار قائد ریس کا افتتاح میڈم زہرہ طارق نے کیا . 23مارچ جشن پاکستان ڈے کے شاندار انعقاد کرانے پر افواج پاکستان خصوصاً پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج کراچی میں ’’کامیاب گریٹ افواج پاکستان زندہ باد سائیکل ریس ‘‘ کا شاندار و عظیم الشان انعقاد کیا گیا ۔ سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس کی میڈم زہرہ طارق اور آرگنائزنگ سیکریٹری کاشف فاروقی کی محنت لگن جوش وولولے اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ۔ پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کے خصوصی سیکورٹی انتظاما ت کے تحت ہونے والی اس سائیکل ریس میں 100سے زائد طلباء نے شرکت کی جس میں سینئر گروپ میں اول تا پنجم بلترتیب پوزیشن یہ رہیں : حسن محسن، خوشحال خان، ذوہیر یوسف، عمر صدیق، ایم حذیفہ۔ سینئر گروپ میں عالیان عاطف، مبشیر احمد، حذیفہ امجد، محب الرحمن سجاد، عنیب سلیم اور عمر سلطان بلترتیب اول تا ششم رہے۔ میڈم زہرہ طارق نے فلیگ آف کرکے ریس کا اللہ والی چورنگی شاہراہ قائدین سے آغاز کیا جہاں سے روانہ ہوکر سائیکلسٹ براستہ نورانی چورنگی، سوسائٹی آفس چورنگی، خداداد کالونی چورنگی اور پیپلز چورنگی سے ہوتے ہوئے مزارقائد کے وی وی آئی پی گیٹ پر پہنچے جہاں میڈم زہرہ طارق نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔