تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / بنوں میں منعقدہ جشن بہاراں ڈویژنل کبڈی میلہ اختتام پذیر، بنوں گرین نے بنوں گولڈن کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی.ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے انعامات تقسیم کئے

بنوں میں منعقدہ جشن بہاراں ڈویژنل کبڈی میلہ اختتام پذیر، بنوں گرین نے بنوں گولڈن کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی.ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے انعامات تقسیم کئے

بنوں – 8 اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) بنوں میں منعقدہ جشن بہاراں ڈویژنل کبڈی میلہ اختتام پذیر ہوگیا بنوں گرین نے بنوں گولڈن کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی‘ منڈان پارک کبڈی سٹیڈیم میں فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان تھے جن کا سٹیڈیم پہنچنے پر چیف آرگنائزر ملک ریاض خان نے استقبال کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود خان وزیر،ڈائریکٹر جنرل آڈیٹ خیبر پختونخوا عصمت اللہ شاہ،کبڈی ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری غلام سرور،کبڈی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سرپرست ٰ پیر برکت علی شاہ،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر وسابق ایم پی اے ملک ریاض خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ میچ کے آغاز میں ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین موجود تھے ‘دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی بھرپور کوشش کرتے رہے ‘بنوں گرین کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بنوں گولڈن کلب کو32کے مقابلے میں40پوائنٹس سے ہراکر آٹھ پوائنٹس کی برتری سے فائنل میچ جیت کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی میچ کے احتتام پر مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ‘علاوہ ٹورنمنٹ کی ونر ٹیم بنوں گرین کیلئے ایک لاکھ روپے،رنر اپ ٹیم کیلئے60ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کیلئے 40ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔