تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / قومی ٹیم ساوتھ ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر12 اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے10 مئی کو سری لنکا روانہ ہوگی

قومی ٹیم ساوتھ ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر12 اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے10 مئی کو سری لنکا روانہ ہوگی

اسلام آباد – 9 اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) 4 رکنی قومی ٹیم ساوتھ ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر12 اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے10 مئی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عاصم شفیق نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ 12 سی17 مئی تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں محمد حیدر علی رضوان، احتشام ہمایوں اور محمد حسنین علی رضوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ عظیم خان بطور نان پلینگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتحاب تین روزہ ٹرائلز کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں 10 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے تین باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایونٹ سے 2 ہفتے قبل لگایا جائے گا، کھلاڑیوں کے امتحان جاری ہیں۔ امتحانات کے بعد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقعات ہیں۔