تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / فیصل آباد ڈویژن کی انڈر16بوائزوگرلز ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز شروع ہوگئے جو 12۔اپریل تک جاری ر ہیں گے

فیصل آباد ڈویژن کی انڈر16بوائزوگرلز ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز شروع ہوگئے جو 12۔اپریل تک جاری ر ہیں گے

فیصل آباد – 9 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فیصل آباد ڈویژن کی انڈر16بوائزوگرلز ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز شروع ہوگئے جوکہ 12۔اپریل تک جاری رہے گے۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈرکے سلسلے میں باکسنگ،کرکٹ،کبڈی،ویٹ لفٹنگ،ہاکی،فٹبال،بیڈمنٹن،کراٹے،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال،ریسلنگ،والی بال،باسکٹ بال،سوئمنگ،تیکو انڈواور اتھلیٹکس کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اورانڈر 16کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش 30مئی 2003یا اس کے بعد کی ہے وہ اپنی دو عدد تصاویر،فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ یا نادرا کے ب فارم کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آج 9۔اپریل کو باکسنگ کے ٹرائلز صبح 10بجے کلیم شہید پارک کے سپورٹس ہال میں جبکہ بوائز وگرلز کرکٹ ٹرائلز اسی روز جھنگ روڈ پر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی اور کبڈی کے ٹرائلز صبح 10بجے اتھلیٹکس ٹریک پر ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز سمن آباد سپورٹس کمپلیکس،بوائز وگرلز ہاکی کے ٹرائلز ہاکی سٹیڈیم اور بوائز فٹبال کے ٹرائل الفتح فٹبال گراؤنڈ پر لئے گئے۔جبکہ کل 10،اپریل کو بوائز وگرلز بیڈمنٹن اور کراٹے کے ٹرائلز کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس،ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز صبح 10بجے غلام محمد آباد سپورٹس کمپلیکس اور نیٹ بال گرلز کے ٹرائلز 10بجے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ میں ہونگے۔ 11،اپریل کو بوائز ریسلنگ،والی بال اور باسکٹ بال کے ٹرائلز کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس،سوئمنگ کے ٹرائلز ڈی پی ایس اور گرلز باسکٹ بال کے ٹرائلز صبح 10بجے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں لئے جائیں گے۔ 12،اپریل کو کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں تائیکو انڈواوراتھلیٹکس ٹریک جھنگ روڈ میں بوائز وگر لزکے اتھلیٹکس کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔ متعلقہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق ٹرائلز میں شرکت کریں۔