تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / قومی سینئر مینز والی بال چیمپین شپ 15سے 21 اپریل تک جمنازیم ہال پنجاب سپورٹس بورڈ لاہور میں کھیلی جائیگی، ملک بھر سے17ٹیمیں شرکت کریں گیں : شاہ نعیم ظفر

قومی سینئر مینز والی بال چیمپین شپ 15سے 21 اپریل تک جمنازیم ہال پنجاب سپورٹس بورڈ لاہور میں کھیلی جائیگی، ملک بھر سے17ٹیمیں شرکت کریں گیں : شاہ نعیم ظفر

لاہور ۔ 9 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سینئر مینز والی بال چیمپین شپ پندرہ سے اکیس اپریل تک جمنازیم ہال پنجاب سپورٹس بورڈ لاہور میں کھیلی جائیگی۔سیکرٹری پاکستان والی بال فیڈریشن انجینئر شاہ نعیم ظفر کے مطابق قومی والی بال چیمپین شپ میں چاروں صوبوں سمیت وفاق کے دیگر یونٹس اور ڈیپارٹمینٹس کی کل ملا کر سترہ ٹیمیں شرکت کریں گیں۔ جن میں پنجاب ۔کے پی کے۔بلوچستان ۔سندھ۔ اسلام آباد۔گلگت بلتستان۔فاٹا ۔آزاد کشمیر ۔ پی او ایف واہ۔پاکستان ائیر فورس۔پاکستان نیوی۔پاکستان آرمی۔پاکستان واپڈا۔ پاکستان ریلوے۔ پولیس۔ پاکستان بورڈز اور ایچ ای سی شامل ہیں۔