تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / سکواش ، پاکستان کے فرحان محبوب مصر کے آلشربینی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر انٹرنیشنل مینزاسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سکواش ، پاکستان کے فرحان محبوب مصر کے آلشربینی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر انٹرنیشنل مینزاسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اسلام آباد – 9 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے فرحان محبوب انٹرنیشنل مینز اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں جاری انٹرنیشنل مینز اسکواس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نے ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الفتحی کو 1-3 سے شکست دی۔ فرحان محبوب کی فتح کا اسکور 5-11، 11-9، 11-9، اور 11-5 رہا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہہ سیمی فائنل مقابلہ 38منٹ تک جاری رہا.

دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے آلشربینی نے اسپین کے کارلوس کو 11-9, 13-11, 11-3 کے سکور سے ہرا دیا دونوں کے درمیان میچ ،39منٹ جاری رہا ایونٹ کا فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔