تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ڈیڑھ سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی، گیند کو سرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے، پیغام

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ڈیڑھ سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی، گیند کو سرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے، پیغام

نئی دہلی 10 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد ٹینس کورٹ کا بالا آخر رخ کرلیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ سے ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” گیند کو سرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے” ۔واضح رہے کہ ٹینس اسٹار بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ ٹینس سے دور رہیں ہیں، تاہم اب انہوں نے کورٹ میں واپس آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔