تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / سکواش ، مصر کے محمد الشربینی نے پاکستان کے فرحان محبوب کو انٹرنیشنل مینز سکواش ٹورنامنٹ میں .3-2 سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ، فرحان نے شکست پر غصہ میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا

سکواش ، مصر کے محمد الشربینی نے پاکستان کے فرحان محبوب کو انٹرنیشنل مینز سکواش ٹورنامنٹ میں .3-2 سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ، فرحان نے شکست پر غصہ میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا

اسلام آباد -10 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) مصر کے محمد الشربینی نے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کو انٹرنیشنل مینز سکواش ٹورنامنٹ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد .3-2 سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا، مہمان کھلاڑی عالمی نمبر 74 محمد الشربینی نے میزبا ن پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب عالمی نمبر 72 کو 11-5, 5-11, 8-11, 11-7 11-8. . کے سکور سے شکت دے کر کامیابی اپنے نام کی . فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز تھا جو 51 منٹ تک جاری رہا.

فائنل میں خؤد سے رینکنگ میں کم کھلاڑی کے ہاتھوں شکست پر فرحان محبوب نے سخت ماےوسی اور غصہ کے عالم میں اپنا ریکٹ توڑ کر اپنے غصہ کا اظہار کیا.