تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلینگ / پاکستان میں پہلی بارپرو ریسلنگ انٹرٹینمینٹ اور وحشی چیمپین لیگ کے زیراہتمام پاکستانی ریسلرز کی تلاش میں مقابلے 13 سے 14 اپریل 2019 کو وی سی ایل کلب لاہور میں منعقد ہوگے

پاکستان میں پہلی بارپرو ریسلنگ انٹرٹینمینٹ اور وحشی چیمپین لیگ کے زیراہتمام پاکستانی ریسلرز کی تلاش میں مقابلے 13 سے 14 اپریل 2019 کو وی سی ایل کلب لاہور میں منعقد ہوگے

لاہور – 12 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان میں پہلی بارپرو ریسلنگ انٹرٹینمینٹ اور وحشی چیمپین لیگ کے زیراہتمام پاکستانی ریسلرز کی تلاش میں مقابلے 13 سے 14 اپریل 2019 کو وی سی ایل کلب ماڈل ٹاوٰن لاہور میں منعقد ہوگے۔ وحشی لیگ کے چیف آرگنایٰزر سلطان شاہد نے بتایا کہ وی سی ایل سپرنگ مینیا میں پاکستان کے مختلف شہروں سے 60 سے زایٗد ریسلرز پی ڈبلیو ای سیزن 2 کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ جبکہ خان بابا، بھولا ریکارڈ، روڈی، کھل نایٗک اور رانا بہترین ریسلنگ کا فن پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ڈبلیو ای پاکستان میں2017 میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد تین شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کروا چکی ہے۔ پی ڈبلیو ای کے سی او او شاہدالحق نے کہا ہے کہ وی سی ایل کلب لاہور میں مارشل آرٹس کا گڑہ سمجھا جاتا ہے خاص طور پر پرو ریسلنگ کی مستقبل کے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہم سلطان شاہد کے ساتھ مل کر پاکستان کا ورلڈ چیمپیٗن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ مینتخب ہونے والے پہلوانوں کو بین الالقوامی سطح پر تربیت دے کر پی ڈبلیو ای سیزن ٹو میں شرکت کا موقع فراہم کریں گے۔
پی ڈبلیو ای سیزن ٹو اکتوبر 2019 میں دبیٗ میں منعقد ہو گا۔ پی ڈبلیو ای اور وی سی ایل کے باہمی تعاون سے پاکستان کا نام اور سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ سلطان شاہد نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کے پی ڈبلیو ای نے میری صلاحیتوں اور پہلوانوں پر اعتماد کیا اور اپنی لاہور اکیڈمی کے لیے وی سی ایل کا انتخاب کیا اور وی سی ایل پرو ریسلنگ کے چاہنے والوں کہ مایوس نہیں کرے گا۔