تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / 53ویں انٹر سروسز اتھلیٹکس چیمپین شپ پاکستان آرمی کی نے اپنے نام کر لی۔ پاکستان نیوی دوسرے اور پاکستان ائیر فورس تیسرے نمبر پر رہی.صدر پی ای ایف جنرل(ر) اکرم ساہی نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

53ویں انٹر سروسز اتھلیٹکس چیمپین شپ پاکستان آرمی کی نے اپنے نام کر لی۔ پاکستان نیوی دوسرے اور پاکستان ائیر فورس تیسرے نمبر پر رہی.صدر پی ای ایف جنرل(ر) اکرم ساہی نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

راولپنڈی . 12 اپریل2019( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام کھیلی گئی 53 ویں انٹر سروسز اتھلیٹکس چیمپین شپ پاکستان آرمی کی نے اپنے نام کر لی۔ چیمپین شپ میں پاکستان نیوی دوسرے اور پاکستان ائیر فورس تیسرے نمبر پر رہی۔ آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے اس ایونٹ کے اختتامی روز مہمان خصوصی صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل( ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی تھے
جنہوں نے اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بر یگیڈئر (ر) سلطان ستی کے ہمراہ مختلیف ایونٹس کے فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کیں۔ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ۔ائیر فورس اور نیوی پاکستان کی سپورٹس میں ریڈح کی ہڈی رکھتے ہیں

تینوں سروسز نے ہمیشہ نہ صرف ملکی سطح ہر اپنے اداروں کا پرچم سر بلند کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اسکے کھلاڑیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے اعزازات جیت کر قومی پرچم سر بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ایونٹ میں میں اتھلیٹس کی پرفارمنس زبردت رہی جس پر وہ سب اتھلیٹکس انکے کوچز اور سروسز سپورٹس ڈیپارٹمینٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
نہوں نے امید ظاہر کی کہ افواج پاکستان کی سبھی سروسز اتھلیٹکس سمیت سبھی کھیلوں میں ماضی کی طرح ایسے ہیرے تراشتی رہیں گیں جو عالمی سطْح پر بھی ملک و قوم کا نام اور پرچم سر بلند رکھیں۔