تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / پہلی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نیشنل جونیئرسکواش چیمپیئن شپ بینظیر بھٹوسکواش کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگئی

پہلی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نیشنل جونیئرسکواش چیمپیئن شپ بینظیر بھٹوسکواش کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگئی

راولپنڈی – 12 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نیشنل جونیئرسکواش چیمپیئن شپ بینظیر بھٹوسکواش کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگئی، تین کیٹگریز میں 100سے زائد نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور کے مطابق یہ چیمپیئن شپ راولپنڈی ڈوسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جس میں انڈر11، انڈر17اورانڈر19تین کیٹگریز کے کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہوگئے ہیں جبکہ مین رائونڈ 14اپریل سے شروع ہوگا۔ چیمپیئن شپ کیلئے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے 3لاکھ روپے انعامی رقم رکھی ہے ، فائنل 17اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی محمدعلی رندھاوا ہونگے۔