تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹرائلزجاری ، دوسرے مرحلے میں ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھل کرسامنے آئیں گی، ندیم سرور

سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹرائلزجاری ، دوسرے مرحلے میں ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھل کرسامنے آئیں گی، ندیم سرور

لاہور۔ 12اپریل 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے دوسرے مرحلہ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزجاری ہیں، جمعہ کے روز لاہور ڈویژن کے انڈر 16کرکٹ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور بوائز ہائی سکول راوی روڈ میں ہوئے،لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپور اور قصور اضلاع کے 90 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا، ٹرائلز کے بعد ابتدائی مرحلہ میں32کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے

جن میں 16کھلاڑیوں پر مشتمل لاہور ڈویژن کی ٹیم بنائی جائے گی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں دانیال احمد، عثمان شاہد، سبحان ،محمداسرار،محمد ارسلان، ذیشان غوری، ساحل مختار، نعمان بھٹی، عبدالوہاب، احسن سعید،عثمان زاہد،احسن کلیم، محمد حسن، حمزہ علی،نعمان علی،فراز احمد ،سید حسنین حیدر، محمد رضوان، حامد خان، فیصل علی، اذلان خان، عثمان بٹ، ثاقب ایوب، عمیر بٹ، علیم الحسن، عثمان ارشد، اللہ رضا، ضیغم ، محمد مدثر، رفیع اللہ اور مرزا ہانس شامل ہیں،کرکٹ (گرلز) کے ٹرائلز 13اپریل کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہونگے۔

کبڈی کے ٹرائلز کوچنگ سنٹر میں ہوئے جس میں50سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ابتدائی مرحلے میں 20کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی 8 سال بعد بحالی سے سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے دوسرے مرحلے میں ڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھل کرسامنے آئیں گی، کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔