تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فٹبال :روس میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالی انڈر16 انٹرنیشنل آرٹک فٹبال چیمپئن شپ کے لئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا چار کھلاڑیوں کا تعلق پشاورسے ہے

فٹبال :روس میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالی انڈر16 انٹرنیشنل آرٹک فٹبال چیمپئن شپ کے لئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا چار کھلاڑیوں کا تعلق پشاورسے ہے

پشاور- 12 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) روس میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالی انڈر16 انٹرنیشنل آرٹک فٹبال چیمپئن شپ کے لئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس میں سے چار کھلاڑیوں کا تعلق پشاورسے ہے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں حیان خٹک‘حارث خان‘ محمد نصر اللہ اورحازق خان شامل ہیں ‘حیات آباد کرکٹ کے کوچ اور سابق نیشنل پلیئر عبدالشکور کے مطابق کھلاڑیوں کے لئے انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے چیمپئن شپ اٹھائیس اپریل سے دس مئی تک جاری رہے گی ‘ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور روس میں ہونیوالے مقابلوں میں ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے بتایا کہ پہلے اسلام آباد میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے ٹرائلز دئیے جس میں ان کی سلیکشن ہوئی ہے جس کے بعد انہیں کنڈیشننگ کیمپ میں رکھا گیا اور اب انہوں نے فٹنس کیمپ کا مرحلہ بھی مکمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے لئے کھلاڑی مزید سخت ٹریننگ کررہے ہیں اورمایوس نہیں کریں گے ‘ آنے والے وقت میں قومی ٹیم میں یہاں سے مزید کھلاڑی بھی جگہ بنائیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔