تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں پاک جیم خانہ کامیابی سے ہمکنار ،یونائیٹڈ جیم خانہ کو شکست‘ کمیل کے 65رنزاورفیصل کی 4وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار

دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں پاک جیم خانہ کامیابی سے ہمکنار ،یونائیٹڈ جیم خانہ کو شکست‘ کمیل کے 65رنزاورفیصل کی 4وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار

کراچی ۔ 12اپریل 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام جاری دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ 2019میں پاک جیم خانہ نے یونائیٹڈ جیم خانہ کو6وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ کمیل عباس نے 61رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ فیصل امین نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔پاک جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 33اوورز کا سامنا کرکے 129رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد شاہ زیب نے 2چھکوں اور2چوکوں کی مدد سے 31،سید اسامہ نے 3چوکے اور ایک چھکا لگا کر 30جبکہ عبدالواسع نے 17رنز اسکورکئے۔ فیصل امین نے 35رنز پر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ علی حسن اور عثمان عثمان نے 2,2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔ پاک جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 4وکٹوں پر 130رنز بنا کر فتح کو گلے لگایا۔ کمیل عباس میچ کے ہیرو تھے۔ جنہوں نے 65رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔دوران اننگز انہوں نے 9چوکے اور ایک چھکا لگایا۔جہانزیب خان کے 23رنز میں 3چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد راشد نے 12رنز اسکور کئے۔ ملک حارث اور سید اسامہ نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔ ایمپائرز عزیر الرحمن اور نذیر بٹ جبکہ سید مجتبیٰ عالم آفیشل اسکورر تھے۔