تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / معروف کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ،فواد عالم مزاحیہ ڈرامہ سیریل گھرداماد میں جلوہ گرہوں گے ریکارڈنگ جاری

معروف کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ،فواد عالم مزاحیہ ڈرامہ سیریل گھرداماد میں جلوہ گرہوں گے ریکارڈنگ جاری

کراچی – 12 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) معروف کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ،اب وہ کرکٹ کے بعد ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فواد عالم نے اداکاری کی ٹھان لی ہے،، اب وہ ٹی وی پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے ، فواد عالم مزاحیہ ڈرامہ سیریل گھرداماد میں جلوہ گرہوں گے۔ فواد عالم کو 2015 کے بعد سےاب تک پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے مزاحیہ ڈرامے میں بطور مہمان اداکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ فواد عالم پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ، 38 ون ڈے انٹر نیشنل اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔