تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ایم سی سی کا سابق قومی کر کٹ کپتان انضمام الحق اور سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر مارک باوچر کو تاحیات اعزازی ممبر بنانیکا اعلان، انضمام پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ایم سی سی کا سابق قومی کر کٹ کپتان انضمام الحق اور سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر مارک باوچر کو تاحیات اعزازی ممبر بنانیکا اعلان، انضمام پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

میلبورن – 12اپریل2019۔ (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باوچر کو انکی کر کٹ کے کھیل میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دنیا کے نامور میلبورن ر کٹ کلب(ایم سی سی) کا تاحیات اعزازی ممبر منتحب کر لیا گیا ہے۔ 49سالہ انضمام الحق نے قومی کر کٹ ٹیم کی جانب سے 119ٹیسٹ میچز کھیلے۔وہ 2001 -07تک پاکستانی ٹیم کے کپتان رہے ،انہوں نے ٹیسٹ کر کٹ میں50.16 کی ایوریج سے 8829رنز سکور کئے جن میں انکی 25سینچریاں بھی شامل تھیں۔ انضمام الحق نے 1991میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور وہ 1992کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کر کٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے انہوں نے اپنے کئیریر میں 378او ڈی آئیز کھیلے ،انہوں نے 39.5کی ایوریج سے 11,739رنز سکور کئے۔ انکی اسی پرفرمنس کی بنیاد پر آل ٹائم الیون میں انکا نمبر چھٹا ہے۔ انضمام الحق۔ سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ۔وسیم اکرم۔وقار یونس اور شاہد آفریدی کے بعد پانچویں پاکستانی ہیں جنہیں ایم سی سی نے اس اعزاز سے نوازا ہے۔

ایم سی سی کی جانب سے لائف ممبر کا اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی42سالہ جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز مارک با وچر ہیں جنہیں ٹیسٹ کر کٹ میں500کیچز پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے 1997 میں اپنے کئیر یر کا آغاز کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین نے 146ٹیسٹ میچ کھیل کر530 کیچز پکڑ رکھے اور 23کھلاڑی سٹمپ کئے اور 5498رنز بھی سکور کر رکھے ہیں۔