تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / بیڈمنٹن:سکھر ڈسٹرکٹ گیمز میں ییلو سکھر نے بلو سکھر کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا.

بیڈمنٹن:سکھر ڈسٹرکٹ گیمز میں ییلو سکھر نے بلو سکھر کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا.

سکھر(سپورٹس ورلڈ نیوز) سکھر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاری سکھر گیمز کے بیڈمنٹن ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں ییلو سکھر ٹیم نے مجموعی طور پر سنگل اور ڈبل کے مقابلوں بلو سکھر ٹیم کو ہرادیا.فاتح ییلو سکھر ٹیم کی جانب سےاسد,عامر,حارث,خرم,عمیر اور حسان نے حصہ لیا.منیجر کے فرائض مکیش نے سر انجام دیئے.جبکہ رنر اپ بلو سکھر ٹیم میں عبدالرحمن,شہروز,احمد,نعید,وقار, انور نے حصہ لیا.منیجر کے فرائض محمد علی نے سر انجام دیئے.تیسری پوزیشن گرین سکھر ٹیم نے حاصل کی جس میںغلام مہدی,اورنگزیب,امان,امبر,قیصر اور شارخ شامل تھے جبکہ منیجر کے فرائض کاظم شاہ نے سر انجام دیئے.اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکھر عبدالرزاق شیخ تھے.انکے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی.