تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / دسویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 19 اور 20 اپریل کو کراچی میں ہو گی

دسویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 19 اور 20 اپریل کو کراچی میں ہو گی

کراچی – 13اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز )اقراء یونیورسٹی کے تعاون سے دسویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019 شہر کراچی میں 19 تا 20 اپریل کو اقراء یونیورسٹی کے EDC ٹاور کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جارہی ہے۔
ان مقابلوں میں سندھ کے چھ اضلاع کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ پہلی دفعہ بحیثیت میزبان اقرا یونیورسٹی کی ٹیم کو بھی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
جبکہ اس ایونٹ میں لڑکے اور لڑکیوں کے آٹھ ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے۔اور اس میں پہلی مرتبہ کریٹیو پیمزے اور ٹیگ ٹیم مقابلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔