تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سالانہ سپورٹس کیلنڈر، ڈویژن سطح پرکھیلوں کے مقابلوں کے، دوسرے مرحلے کیلئے لاہور ڈویژن کی گرلز کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز

سالانہ سپورٹس کیلنڈر، ڈویژن سطح پرکھیلوں کے مقابلوں کے، دوسرے مرحلے کیلئے لاہور ڈویژن کی گرلز کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز

لاہور۔13اپریل2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت 14اپریل سے شروع ہونے والے ڈویژن کی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے لئے لاہور ڈویژن کی گرلز کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں ہفتہ کے روز ہوئے، ٹرائلز میں 55کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 16کھلاڑیوں کو ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا، ان کھلاڑیوں میں کشف خان،مناہل خان، عائشہ شہباز، مسکان عابد، رابعہ شیر علی، سمیرا،آمنہ، طیبہ، لامیہ، فاطمہ، جینیفر، وجیہہ خان، ندا، صفا اسلم، مریم اور حلیمہ دعا شامل ہیں۔کوچ لطیف شاہد اور مینجر حمیرا کے نگرانی میں ٹرائلز ہوئے۔