تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / پاکستان بھر میں پی ایف ایف کے تعاون سے انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان بھر میں پی ایف ایف کے تعاون سے انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پشاور- 13 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان بھر میں پی ایف ایف کے تعاون سے انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالباسط کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کے پی کے سات ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں ڈی آئی خان ‘مردان ‘پشاور ‘ملاکنڈ‘ایبٹ آباد ‘کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں ‘ٹورنامنٹ ڈی آئی خان اور پشاور میں منعقد ہوگا‘سولہ پلیئر انڈر 23 ہوں گے 1-1-198 یا اس سے بعد میں پیدا ہونیوالے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتے ہیں ٹیم میں چار سینئر کھلاڑی بھی ہوں گے جن کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی‘انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی پلیئر شرکت نہیں کرسکتا‘ ٹرائلز کے بعددس سے چودہ اپریل تک کیمپ منعقد ہوگا‘ پندرہ سے انیس تک ٹورنامنٹ پشاور میں ہوگا جس میں چار ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں پشاور ‘ایبٹ آباد ‘مردان اور ملاکنڈ شامل ہیں جبکہ کوہاٹ اور بنوں ڈویژن ڈی آئی خان میں کھیلیں گے ‘چاروں صوبوں سے دو دو جبکہ قبائلی اضلاع‘گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر کی ایک ایک ٹیم کوالیفائی کریگی جو بیس اپریل سے تین مئی تک اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔شیڈول کے مطابق پشاور کے میچ طہماس فٹبال سٹیڈیم میں پندرہ اپریل سے شروع ہونگے پہلا میچ ایبٹ آباد اور مردان کی ٹیموں کے درمیان پندرہ اپریل کو دوپہر دو بجے ہوگا دوسرا میچ اسی روز سہ پہر چار بجے پشاور اور ملاکنڈ کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوگا تیسرا میچ سولہ اپریل کو دوپہر دو بجے پشاور اور ایبٹ آباد اور چوتھا میچ اسی روز سہ پہر چار بجے مردان اور ملاکنڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا سترہ اپریل کو دوپہردو بجے ایبٹ آباد کا ٹاکرا ملاکنڈ سے ہوگا جبکہ اسی روز پشاور کا میچ مردان کیساتھ سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا ڈی آئی خان الیون فٹبال گراؤنڈ میں پہلا میچ پندرہۃ اپریل کو سہ پہر چار بجے بنوں اور کوہاٹ ‘دوسرا میچ ڈی آئی خان اور ہارنے والی ٹیم کیساتھ ہوگا جبکہ سترہ اپریل کو ڈی آئی خان اک مقابلہ چوتھے میچ کی ونر ٹیم کیساتھ ساڑھے چار بجے ہوگا۔