تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / ضلع مہمند جشن بہاراں فیسٹول میں نو تعمیر شدہ سمال ڈیم میں تیراکی مقابلوں کا انعقاد ،30 تیراکوں نے حصہ لیا

ضلع مہمند جشن بہاراں فیسٹول میں نو تعمیر شدہ سمال ڈیم میں تیراکی مقابلوں کا انعقاد ،30 تیراکوں نے حصہ لیا

پشاور- 13 اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ضلع مہمند میں تاریخ میں پہلی مرتبہ جاری جشن بہاراں سپورٹس اینڈ کلچر ل فیسٹول میں تیراکی مقابلوں کا اہتمام ، گزشتہ روز تحصیل ہنڈیائی ضلع مہمند میں نو تعمیر شدہ سمال ڈیم میں تیراکی مقابلوں کا اہتمام کیاگیا اور اس پرفضا مقام پر کلچرل اور تفریحی ایونٹس کیساتھ ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیاگیا تھا جس میں مقامی سطح پر شعراء نے پرفارم کیا جبکہ تیراکی کے مقابلوں میں 30 تیراکوں نے حصہ لیا جس میں فرسٹ سکینڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرزکو نقد انعامات سے نوازا گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے دور دور سے آئے تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف السلام مہمان خصوصی تھے اس سے پہلے ہنڈیانی سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ والی بال اور فٹ بال کے مقابلے بھی اختتام پذیر ہوئے مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر شروع کیاگیا اور حکومت قبائلی نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں اس کے ساتھ ضلع مہمند سپورٹس منیجر سید اختر تحریک انصاف کے رہنما قاری رحیم شاہ ، علی مان شاہ بھی موجود تھے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کا اختتامی تقریب پندرہ اپریل کو روح اﷲ شہید سٹیڈیم غلنئی میں پندرہ اپریل کو ہوگا۔