تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / پہلاناظم اعلی پشاورفٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں ڈاکٹرشوکت ٹائیگرز نے اپنی فتوحات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے چارسدہ وارئیرز کو تین صفرسے شکست دیکرفائنل تک رسائی حاصل کرلی

پہلاناظم اعلی پشاورفٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں ڈاکٹرشوکت ٹائیگرز نے اپنی فتوحات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے چارسدہ وارئیرز کو تین صفرسے شکست دیکرفائنل تک رسائی حاصل کرلی

پشاور۔ 13 اپریل 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاورکیضلعی حکومت کے تعاون سے پہلاناظم اعلی پشاورفٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں ڈاکٹرشوکت ٹائیگرز نے اپنی فتوحات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے چارسدہ وارئیرز کو تین صفرسے شکست دیکرفائنل تک رسائی حاصل کرلی . طہماس فٹبا ل گراونڈ پرکھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے موقع پرخیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن سکرٹری باسط کمال مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرریاست خان،ایونٹ آرگنائزرحشمت خان بھی موجودتھے۔ حسب روایت سیمی فائنل میں بھی شوکت ٹائیگرز ٹیم نے زبردست کھیل کامظاہرہ کیااورپورے میچ میں ان کی ٹیم چھائی رہی کھیل کے 25اور32ویں منٹ میں وسیم نے گول بنائے دوسرے ہاف میں عالمگیرنے تیسر اگول کرکے ڈاکٹرشوکت ٹائیگز کی پوزیشن مزید مستحکم کردی اوریہی افتتاح میچ کارزلٹ رہا۔ایونٹ کی چیف آرگنائزرریاست خان اورحشمت نے بتایاکہ ناظم اعلی پشاورفٹ بال لیگ کادوسراسیمی فائنل اتوارجبکہ فائنل جمعہ کے روزکھیلاجائے گا