تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / تیسری خیبرزلمی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کل بروز پیرسے جمخانہ کرکٹ گروانڈ پرشروع ہوگی، تین روزہ مقابلوں میں شرکت کے لیے اوکاڑہ ،بہاولپوراوراسلام آباد کی ٹیمیں پشاورپہنچ گئیں

تیسری خیبرزلمی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کل بروز پیرسے جمخانہ کرکٹ گروانڈ پرشروع ہوگی، تین روزہ مقابلوں میں شرکت کے لیے اوکاڑہ ،بہاولپوراوراسلام آباد کی ٹیمیں پشاورپہنچ گئیں

پشاور ۔ 13اپریل 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) تیسری خیبرزلمی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کل بروز پیرسے جمخانہ کرکٹ گروانڈ پرشروع ہورہی ہے تین روز مقابلوں میں شرکت کے لیے اوکاڑہ ،بہاولپوراوراسلام آباد کی ٹیمیں پشاورپہنچ گئیں
۔ جنرل سیکرٹری پشاورکرکٹ کلب آٖ ف دی بلائنڈ حبیب اللہ خٹک کے مطابق روزانہ دودومیچز کھیلے جائیں گے افتتاحی میچ پیر کے روز بہاولپوراوراسلام آباد کے مابین جبکہ دوسرا میچ میزبان پشاوراوراوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان ہوگاسولہ اپریل کوپہلا مقابلہ اسلام آباد اوراکاڑہ جبکہ دوسرا میچ پشاوراوربہاولپورکے مابین کھیلاجائے گاسترہ اپریل کوبہاوالپوراورکاڑہ جبکہ پشاورکامقابلہ اسلام ااباد سے ہوگاانہوں نے بتایاکہ اٹھارہ اپریل کوٹاپْ ٹوٹیموں کے درمیان فائنل کھیلاجائے گااس موقع پرکورکمانڈر پشاورشاہین مظہرمحمود مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنیدخان افتتاحی تقریب کے موقع پرچیف گیسٹ ہونگے تقریب پندرہ اپریل کوسہ پہرتین بجے جمخانہ گراونڈ پشاورمیں منعقدکی جائے گی