تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / حسین عباس کرکٹ‘ پرنس امتیاز اور او کے اسپورٹس کی ٹیمیں اگلے مرحلہ میں پہنچ گئیں ، لانڈھی ٹائیگرز اور سن رائز شکست سے دوچار‘ ابراہیم کی نصف سنچری

حسین عباس کرکٹ‘ پرنس امتیاز اور او کے اسپورٹس کی ٹیمیں اگلے مرحلہ میں پہنچ گئیں ، لانڈھی ٹائیگرز اور سن رائز شکست سے دوچار‘ ابراہیم کی نصف سنچری

کراچی ۔ 13 اپریل (سپورٹس ورلڈ نیوز) کورنگی الفتح ، کے سی سی اے زون فور کے زیر اہتمام حسین عباس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پرنس امتیاز سی سی نے لانڈھی ٹائیگرز کو 93رنز کی شکست سے دوچار کیا جبکہ اوکے اسپورٹس کو سن رائز کیخلاف 64رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر پرنس امتیاز سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں تمام وکٹوں پر 303رنز کا مجموعہ اسکور بک میں درج کرایا۔ عبدالخالق نے 117رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رشید چانڈیو نے 45رنز اسکور کئے۔ ایاز بابر نے 37رنز بنائے۔ ماجد نے 63رنز پر 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ ظفر شاہ کو 47رنز پر 2وکٹ ملے ۔لانڈھی ٹائیگر کی جوابی اننگز 210پر تمام ہوگئی ۔ ماجد احمد 45، کامران خان 33، عامر ظفر 33رنز اسکور کئے۔ نصیب ذکاء اور انعام خان 3,3وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ بابر مارکیٹ گراؤنڈ پر اوکے اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور24اوورز میں 187رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ ابراہیم نے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عمران شیخ نے 36اورارسلان عزیز نے 20رنز اسکور کئے۔ عظیم الحق اور حسن نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ محمد امین کو 2وکٹ ملے۔ سن رائز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 123رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عامر احمد 32اور نعمان رضا نے 23رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ ارسلان عزیز اور یاسین کے ہاتھ 3,3وکٹیں لگیں جبکہ محمد فیض نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔