تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / Iانٹر سٹی فٹبال چیمپیئن شپ 2019پندرہ اپریل سے ملک بھرمیں 13سے زائد مقامات پرشروع ہوگی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے انتظامات مکمل, مختلف مقامات پر آفیشلز, ریفریز تعینات

Iانٹر سٹی فٹبال چیمپیئن شپ 2019پندرہ اپریل سے ملک بھرمیں 13سے زائد مقامات پرشروع ہوگی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے انتظامات مکمل, مختلف مقامات پر آفیشلز, ریفریز تعینات

لاہور- 13اپریل2019( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر سٹی فٹبال چیمپیئن شپ کا پہلا ایڈیشن پیر سے ملک بھر میں قائم 13سےزائد وینیوز پر شروع ہوگی. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلہ کےمیچز لیگ فارمیٹ پر کھیلے جائنگے. ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ بائیس اپریل تک کھیلا جائگا جسکے بعد کامیاب ٹیمیں فائنل راونڈمیں مدمقابل ہونگی. ٹورنامنٹ میں شرکت کرنےوالی ٹیموں میں لاہور, کراچی, کوئٹہ, اسلام آباد, پشاور سمیت گلگت, مظفرآباد, وزیرستان,فیصل آباد, ساہیوال, گجرانوالہ, سرگودہ,راولپنڈی,بحاولپور,ملتان,ڈی جی خان, خیبر اورخرم اجینسی, بلتستان, ہنزہ, میرپور, راولکوٹ,لورالئی,نوشکی,نثیرآباد,گوادر,مستونگ,مالاکنڈ,ایبٹ آباد, بنو, کوہاٹ, مردان, ڈیرہ اسماعیل خان, حیدرآباد, جیکب آباد اور اسلام آباد شامل ہیں. ابتدائی مرحلہ کے میچز کے حوالےسے پنجاب سمیت ملک بھر میں لوکل آرگنائزنگ کمیٹی بنادی گئی ہے, نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اور صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان پنجاب میں, نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اور صدر کے پی کے فٹبال ایسوسی ایشن ظاہر شاہ خیبر پختون خواہ میں, امیر حسین قبائلی علاقہ جات, سردار عبدلروف آزاد کشمیر, محمدزاکر گلگت بلتستان, پی ایف ایف کانگرس رکن اور صدر اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن چوہدری محمدسلیم دارلحکومت اسلام آباد, ایگزیکٹو ممبر پی ایف ایف ناصر کریم بلوچ سندھ جبکہ حاجی خلیل احمد بلوچستان میں آرگنائزنگ کمیٹی کی قیادت کرینگے. پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو کٹ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرانے کے حوالے سے لوکل آرگنائزنگ کمیٹیاں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ ہمہ وقت رابطہ میں ہیں. صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن انجینیئر سید اشفاق حسین ٹورنامنٹ کے بارے آرگنائزنگ کمیٹی کی قیادت کررہے ہیں. سیکٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق شیخ نے اپنے پیغام میں ملک بھر سے شرکت کرنے والی ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے اور اچھے کھلاڑی کی حیثیت سے قوائد وضوابط کی پابندی کی ہدایت کی ہے. ٹورنامنٹ کا اختتام تین مئی کو ہوگا. انٹر سٹی فٹبال چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیم کو ساڑھےچار لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی. دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دولاکھ ستر ہزار روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملے گے. دیگر انعامات میں چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی پچاس ہزار روپے, بہترین گول کیپر اور ٹاپ سکورر چالیس چالیس ہزار روپے کے حقدار ہونگے.