تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / نیشنل باسکٹ با ل بی گریڈچمپئن شپ ۔چمپئن ٹرافی کی جنگ ،کراچی ،سرگودھا ،اسلام آباد اور راؤلپنڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

نیشنل باسکٹ با ل بی گریڈچمپئن شپ ۔چمپئن ٹرافی کی جنگ ،کراچی ،سرگودھا ،اسلام آباد اور راؤلپنڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد۔ 13 اپریل 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز)اسلام آباد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں جاری "نیشنل باسکٹ بال Bگریڈ چمپئن شپ "کراچی ،سرگودھا ،اسلام آباد اور راولپنڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے لیگ کے اختتامی میچوں میں کراچی ڈویژن نے مد مقابل راولپنڈی ڈویژن کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 50کے مقابلے میں 51باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے گروپ کی چمپئن بن گئی ۔کراچی کی جانب سے طلحہ امجد 13 ،تاشفین زیدی 12،ٹیم کیپٹن علی چن زیب 11اور طاہر نقاش نے 10جبکہ رنراپ راؤلپنڈی کی جانب سے کاشف گل 12،خرم جاوید 10اور محمد اسلم نے 8پوائنتس اسکور کئے ،دیگر میچوں میں سرگودھا دویژن نے مد مقابل مردان ڈویژن کو 62کے مقابلے میں 80پوائنٹس ،فاٹا ڈویژن نے مد مقابل میر پورخاص ڈویژن کو 56کے مقابلے میں 76پوائنٹس سے شکست دیدی لیگ میچ کے اختتامی میچ کے مہمان خصوصی راولپنڈی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز احمد بٹ ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمد خان اور ٹورنامنٹ سیکریٹری ڈاکٹر اوج اے ظہور بھی موجود تھے،چمپئن کی دوڑ کے لئے آج کراچی بمقابلہ سرگودھا اور اسلام آباد بمقابلہ راولپنڈی سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی ۔