تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پاکستان ماڈرن پینتھالون فیڈریشن کے انتخابات میں ایک بار پھر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران کی اجارہ داری قائم یوگئی

پاکستان ماڈرن پینتھالون فیڈریشن کے انتخابات میں ایک بار پھر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران کی اجارہ داری قائم یوگئی

لاہور- 13 اپریل 2019 سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ماڈرن پینتھالون فیڈریشن کے انتخابات میں ایک بار پھر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران کی اجارہ داری قائم یوگئی .تفصیلات کے مطابق پاکستان ماڈرن پینتھالون فیڈریشن کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو ایک بار پھر چار سال کیلئے صدر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری ظہور احمد نے اپنے آپ کو دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا.جبکہ سپورٹس بورڈ کے ہی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ,اقبال شاہد اور فیصل مسعود اسسٹنٹ سیکریٹری,عمر جاوید فنانس سیکریٹری,اوکاسانالے مین کو وومن ونگ کیلئے سال 2023 تک کیلئے منتخب کیا گیا ہے.واضع رہے پاکستان پینتھالون فیڈریشن کی بنیاد 2015 کو رکھی گئی تھی جس میں سپورٹس پنجاب کا ایک بااثر طبقہ قابض ہے.یہی وہ مخصوص لابی ہے جو دیگر ایسوسی ایشن و معاملات میں سابقہ ادوار کے دوران اپنا اثر رسوخ رکھتی رہی ہے.