تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخو پورہ کے زیر اہتمام ، ڈی ایچ اے ایجو کیشنل اینڈ گرومنگ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں ۔کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی تربیت کے لئے سمر ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخو پورہ کے زیر اہتمام ، ڈی ایچ اے ایجو کیشنل اینڈ گرومنگ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں ۔کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی تربیت کے لئے سمر ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا

شیخو پورہ ۔ 13 اپریل 2019 ( اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخو پورہ کے زیر اہتمام شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم میں ڈی ایچ اے ایجو کیشنل اینڈ گرومنگ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں ۔کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی تربیت کے لئے سمر ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈی سی شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور نوجوان قیادت تحریک انصاف میاں تیمور خالد نے کیا ۔

ورلڈ چیمپین و اولمپین نوید عالم کی زیر نگرانی شروع ہونے والے اس تربیتی کیمپ میں مختلیف عمر کے اسی کے لگ بھگ مرد و خواتین کھلاڑی.کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز تربیت حاصل کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید عالم نے اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیمپ تباہ حال قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسکا مقصد گراس روٹ لیول پر بچوں کو ہاکی کے کھیل کی جانب متوجہ کرنا اور انہیں مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے،

تاکہ نہ صرف ان میں ہاکی کے کھیل سے محبت بڑھے بلکہ انہیں ہاکی کی بہتر بنیادی تربیت دی جاسکے، انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کے لئے شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ڈی سی شیخو پورہ اور ڈی ایس او شیخو پورہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سید طارق محمود بخاری نے نوید عالم کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اس اقدام کو سراہا اور انہیں یقین لایا کہ صلعی انتظامیہ آئندہ بھی انکے ساتھ ہرقسم کا تعاون جاری رکھے گی،

کیمپ کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر محبوب عالم, مبشر چوہدری, ڈاکٹر خالد محمود, ذکی خان, حاجی جمیل اور ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد ہاکی پلئیرز نے شرکت کی