تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ لاہور گرین فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ لاہور گرین فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

لاہور -13 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ لاہور گرین فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ گوڑنمنٹ کالج فٹ بال گرائونڈ لاہور میں شروع ہو گیا۔ لاہور گرین کے کوآرڈینیٹر چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ تربیتی کیمپ 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق لاہور، قصور اور شیخو پورہ سے ہے۔ ان کھلاڑیوں کو کوچ ذوالفقار علی بھٹو تربیت دے رہے ہیں ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض تنویر ضیاء بٹ جبکہ اسسٹنٹ منیجرزکے چوہدری محمود خالد اور انیق ڈار انجام دے رہے ہیں، انہوں نےکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائےگا سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین بلال احمد بٹ جبکہ دیگر ممبران میں غلام سرور ٹیڈی، چوہدری محمود خالد، عامر محمود اور محمد ریاض شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ تربیتی کیمپ 15 اپریل تک جاری رہے گا اور 20 رکنی لاہور گرین ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 15 اپریل کو کیا جائےگا، انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں لاہور گرین اپنے میچز راولپنڈی میں راولپنڈی اور فیصل آباد کے خلاف کھیلے گی۔