تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / فیصل آباد ڈویثرن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس فیصل آباد کے اشتراک سے انٹر پنجاب کلب اتھلیکٹس چیمپین شپ کل سے فیصل آباد میں کھیلی جائیگی : رانا فرخ محمود

فیصل آباد ڈویثرن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس فیصل آباد کے اشتراک سے انٹر پنجاب کلب اتھلیکٹس چیمپین شپ کل سے فیصل آباد میں کھیلی جائیگی : رانا فرخ محمود

فیصل آباد۔ 13 اپریل 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) فیصل آباد ڈویثرن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے فیصل آباد کے اشتراک سے انٹر پنجاب کلب اتھلیکٹس چیمپین شپ کل سے فیصل آباد میں کھیلی جائیگی۔ چیمپین شپ کا افتتاح پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل(ر) اکرم ساہی کریں گے۔ چیمپین شپ میں پنجاب بھر میں موجود اتھلیٹکس کلبز شرکت کریں گے ۔ فیسل آباد ڈویثرن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا فرح محمود کے مطابق ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اور مختلیف شہروں سے کلبوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں فیصل آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اس یونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ڈویثرنل اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔ رانا فرخ محمود کے مطابق انکی کوشش ہوگی کہ اس ایونٹ کو یاد گار بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں جنرل (ر) اکرم اہی کے علاوہ فیڈریشن کے خازن و ہیڈ کوچ اسغر گل۔ ایم پی اے شاہد ندیم،فیسکو سپورٹس کے ذمہ داران ۔ممتاز سپورٹس پرموٹر آفتاب سندھو کے علاوہ دیگر شخصیات شرکت کریں گیں۔ انہوں بے بتایا کہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے واجد علی گل، عثمان معاویہ ،ثقلین شاہ اور مجاہد شاہ سیکر ٹری انفارمیشن فیصل آباد ڈویثرن پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی ڈی ایس او رانا حماد کی معاونت سے اس ایونٹ کے شاندار انعقاد کو یقینی بنائے گی