تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پی ایچ ایف کا ہاکی کے کھیل سے کھلواڑ جاری اپنا اعلان کردہ ایک اور ایونٹ ایئر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ منسوخ کر ڈالی

پی ایچ ایف کا ہاکی کے کھیل سے کھلواڑ جاری اپنا اعلان کردہ ایک اور ایونٹ ایئر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ منسوخ کر ڈالی

کراچی- 15 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بڑوں نے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ ایک اور سنگین مذاق کرتے ہوئے اپنی ہی اعلان کردہ 20 اپریل سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی 65ویں ایئر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے . پی ایچ ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلانیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 65 ویں ایئر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ جو کہ کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں 20 اپریل تا 4 مئی تک شیڈول کے مطابق ہونا تھی. اور بقول ترجمان کے چیمپیئن شپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی.اچانک موسم کی خراب صورتحال سمیت چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر چیمپیئن شپ ملتوی کردی گئی ہے. چیمپیئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. یاد رہے ک پی ایچایف کی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ کئی مہینون سے ہاکی کے کھیل کے ساتھ سنگین مذاق جاری وساری ہے.پی ایچ ایف حکام ہر کوئی نہ کوئی ایونٹ قومی یا انٹرنیشنل کا اعلان کرتے اور اسکے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیتے ہیں.