تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / کبڈی کے مقابلوں میں سرگودھا ، بہاولپور اور فیصل آباد نے جبکہ ، کرکٹ(گرلز) کے میچ میں بہاولپور سرگودھا اور فیصل آباد نے اپنے میچز جیت لئے

کبڈی کے مقابلوں میں سرگودھا ، بہاولپور اور فیصل آباد نے جبکہ ، کرکٹ(گرلز) کے میچ میں بہاولپور سرگودھا اور فیصل آباد نے اپنے میچز جیت لئے

لاہور۔15اپریل2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز)ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سرپرستی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت انڈر 16 کھلاڑیوں کے انٹر ڈویژن کھیلوں کے مقابلے لاہور میں جاری ہیں، پیر کے روز باکسنگ کے علاوہ گرلز کرکٹ اور کبڈی کے مقابلے ہوئے

آج ہونے والے مقابلوں میں کرکٹ(گرلز) کے میچ میں بہاولپور نے ڈی جی خان کو55،سرگودھا نے راولپنڈی کو19 اور فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو45رنز سے شکست دیدی۔۔کبڈی کے مقابلوں میں سرگودھا نے راولپنڈی کو 21-3، بہاولپور نے ملتان 36-19 اور فیصل آباد نے ڈی جی خان کو 32-16سے شکست دی