تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / 51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا، جنرل (ر) عارف حسن نے افتتاح کیا، پہلے روز. کے پی کے، اے جے کے، واپڈا اور پی اے ایف کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا، جنرل (ر) عارف حسن نے افتتاح کیا، پہلے روز. کے پی کے، اے جے کے، واپڈا اور پی اے ایف کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

لاہور- 15 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ 2019ءکا لاہور میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تھے جن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر پاکستان ہالی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب بھی موجود تھے۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ کے پہلے روز کھیلے جانے والے میچز میں آزاد جموں اینڈ کشمیر، خیبر پختونخواہ، واپڈا اور پاکستان ائر فورس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلا میچ اے جے کے اور گلگلت بلتستان کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی شاندار رہا۔ جس میں آزاد جموں اینڈ کشمیر نے 27-25، 35-37، 25-23، 25-16 اور 27-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں خیبر پی کے ٹیم نے اسلام آباد کو تین صفر سیٹ سے مات دی۔ خیبر پی کے کی کامیابی کا سکور 25-22، 25-17 اور 25-20 رہا۔ تیسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن واپڈا نے ریلویز کو 25-16، 25-17 اور 25-12 سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں پی اے ایف نے سندھ ٹیم کو تین صفر سے زیر کیا۔ میچ کا سکور 25-10، 25-9 اور 25-15 رہا۔