تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا دوسرا مرحلہ ، لاہور ڈویژن نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی ، گوجرانوالہ کا دوسرا اور سرگودھا کا تیسرا نمبر

سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا دوسرا مرحلہ ، لاہور ڈویژن نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی ، گوجرانوالہ کا دوسرا اور سرگودھا کا تیسرا نمبر

لاہور ۔16اپریل 2019ء(سپورٹس ورلڈ نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت دوسرے مرحلہ کے جاری انڈر 16انٹر ڈویژن گیمز میں لاہور ڈویژن نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے باکسنگ چیمئن شپ جیتنے پر لاہور ڈویژن کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انڈر 16انٹر ڈویژن گیمز سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور وہ جوش و جذبہ سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں 9 ڈویژنز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کیا ہے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت دوسرے مرحلہ کے جاری انڈر 16انٹر ڈویژن گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، لاہور ڈویژن نے باکسنگ میں میدان مار کر چیمپئن شپ جیت لی ہے، لاہور ڈویژن نے 102پوائنٹس حاصل کئے جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم 53پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سرگودھا ڈویژن کی ٹیم 52پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں، فیصل آباد نے 43، ملتان نے 37، بہاولپور نے 27، راولپنڈی نے 22، ساہیوال ڈویژن نے 18 اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے 6پوائنٹس حاصل کئے۔