تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کراٹے / سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام10ویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019, 19 تا 20 اپریل کو اقراء یونیورسٹی کراچی میں کھیلی جائے گی.

سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام10ویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019, 19 تا 20 اپریل کو اقراء یونیورسٹی کراچی میں کھیلی جائے گی.

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز)سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام و اقراء یونیورسٹی کے تعاون سے 10ویں سندھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019 شیڈول کے مطابق 19 تا 20 اپریل کو اقراء یونیورسٹی کراچی کے EDC ٹاور کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جارہی ہے۔ مزکورہ چیمپیئن شپ میں سندھ کے چھ اضلاع کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے. اس کے علاوہ پہلی دفعہ بحیثیت میزبان اقرا یونیورسٹی کی ٹیم کو بھی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ اس ایونٹ میں لڑکے اور لڑکیوں کے آٹھ ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے۔اور اس میں پہلی مرتبہ کریٹیو پیمزے اور ٹیگ ٹیم مقابلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 10ویں سندھ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے حوالے سے سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و ایونٹ آرگانئزنگ سیکریٹری کامران قمر قریشی کا کہنا یے کہ انشاء اللہ اس بار بھی ماضی کی طرح کامیاب چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس حوالے سے سندھ بھر کے چھ اضلاع کو ہم نے غیر جانبدار ٹرائلز کی ہدایات جاری کیں تھیں.امید ہے اس بار بھی شائقین تائیکوانڈو کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے.اسکے علاوہ ہم اقراء یونیورسٹی کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے چیمپیئن شپ منعقد کی جارہی ہے.انشاء اللہ تائیکوانڈو کے فروغ کے سلسلے میں یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا.